خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں کَل رات دبئی کے دبئی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں Sophie Devine کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کی اور جنوبی افریقہ کو 32 رن سے ہرا کر پہلی مرتبہ خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا خطاب جیت لیا۔ اِس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 158 رن بنائے۔ جیت کیلئے 159 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر محض 126 رن ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی کھلاڑی Amelia Kerr نے کھیل کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا اپنا پہلا خطاب جیتنے میں نمایاں مدد فراہم کی۔ Kerr نے 38 گیندوں میں 43 رن بنائے۔
گیند بازی میں بھی انہوں نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ اِس کے علاوہ انہوں نے ایک کیچ بھی لیا۔ اِس شاندار کارکردگی کیلئے Amelia Kerr کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔