نیویارک میں بھارتی قونصل جنرل نے بھارتی- امریکی برادری کو بتایا ہے کہ ماضی قریب میں OCI کارڈ رکھنے والوں کیلئے کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ایسی خبریں آرہی ہیں کہ OCI کارڈ رکھنے والوں پر پابندیاں لگائی ہیں جو کہ بے بنیاد ہے۔ قونصل جنرل نے کہا ہے کہ OCI کارڈ والوں کے حقوق سے متعلق 4 مارچ 2021 کے گزٹ نوٹیفکیشن کی شقوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Site Admin | September 28, 2024 9:34 PM