ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 25, 2024 10:05 PM

printer

نیوکلیائی بجلی پیدا کرنے کی بھارت کی صلاحیت میں اگلے پانچ سال میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہو جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ نیوکلیائی بجلی پیدا کرنے کی بھارت کی صلاحیت میں اگلے پانچ سال میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات نئی دلی میں، ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے کہی۔ یہ میٹنگ ایٹمی توانائی کے محکمے کے، 100 دن کے کام کاج کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

ڈاکٹر سنگھ نے توانائی کے منظر نامے میں، نیوکلیائی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھارت کی ترقی کو اجاگر کیا۔ پہلے سے جن پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے انہوں نے، اُن کا جائزہ لیا اور آئندہ منصوبوں کے لیے ہدایات دی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں