ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 9:40 AM | Sports Roundup

printer

نیوزی لینڈ کے کرکٹ کھلاڑی مارٹِن گپٹِل نے 38 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ کھلاڑی مارٹِن گپٹِل نے 38 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ مارٹِن گپٹِل کا کرکٹ کریئر تقریباً 14 سال کے عرصے پر محیط رہا۔ اِس دوران انہوں نے کُل 367 میچز کھیلے۔ انہوں نے 23 بین الاقوامی سنچریاں بنائیں۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچ ODI کے عالمی کپ میں اُن کے پاس سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈ ہے۔ گپٹِل نے ODI ورلڈ کپ میں 163 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 237 رن بنائے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی بھی نیوزی لینڈ بلّے باز کا یہ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ T-20 رن بھی بنائے۔ گپٹِل نے 122 ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں کُل 3 ہزار 531 رن بنائے، جس میں دو سنچری اور 20 ہاف سنچری شامل ہیں۔ اپنے ریٹائرمنٹ پر انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ اُن کا خواب رہا اور وہ خود کو بیحد خوش قسمت اور قابلِ فخر سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے کھیلا۔

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں، آج چنئی میں، Chnnaiyin FC کا مقابلہ اُڈیشہ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ چنئی، اُڈیشہ کے خلاف اپنی جیت کا سلسلہ قائم رکھنا چاہے گا، کیونکہ پچھلے برس کے مقابلے میں اُس نے اُڈیشہ کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرایا تھا۔ دوسری طرف اُڈیشہ FC، گوا کے خلاف اپنی حالیہ شکست بعد جیت حاصل کرنا چاہے گا۔ انڈین سُپر لیگ ISL کے موجودہ پوائنٹس ٹیبل میں Chnnaiyin FC پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دسویں مقام پر ہے جبکہ اُڈیشہ FC، 20 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام    پر ہے۔

ہاکی انڈیا لیگ میں، کل رات راؤڑ کیلا کے بِرسا مُنڈا ہاکی اسٹیڈیم میں ہالینڈ کے کھلاڑی Jip Janssen کے ہیٹرک گول کی مدد سے تمل ناڈو ڈریگنز نے ٹیم گوناسیکا کو 5 کے مقابلے 6 گول سے ہرایا۔ اس جیت کے ساتھ   تمل ناڈو ڈریگنز پوائنٹس ٹیبل میں 4 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ کل کھیلے گئے دوسرے میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں آخری مقام پر رہنے والے حیدرآباد طوفانز نے یو-پی رودراس کو صفر کے مقابلے 3 گول سے ہرا کر اپنی پہلی جیت درج کی۔ حیدرآباد طوفانز کی طرف سے Zachary Wallace، راجندر سنگھ اور Shilanand Lakra نے گول کیے۔ اس جیت کے ساتھ حیدرآباد طوفانز پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر آ گیا ہے۔ ہاکی انڈیا لیگ میں آج رات سوا آٹھ بجے ویدانتا کلِنگا لانسرز کا سامنا ٹیم گوناسیکا سے ہوگا۔ ×

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں