October 12, 2024 10:45 AM

printer

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے، جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کی قیادت والے اتحاد نے، جموں وکشمیر میں حکومت کی تشکیل کیلئے دعویٰ پیش کیاہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کل سری نگر کے راج بھون میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

جناب عبداللہ نے اس موقع پر اتحادی پارٹیوں کی حمایت کے بارے میں خطوط پیش کئے۔ ان پارٹیوں میں کانگریس،  عام آدمی پارٹی، سی پی آئی ایم اور وہ آزاد ارکان شامل ہیں جنہوں نے مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں حال ہی میں کرائے گئے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔

عمرعبداللہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے جناب سنہا سے درخواست کی ہے کہ وہ حلف برداری کی تقریب کیلئے کوئی تاریخ مقرر کریں

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں