ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 3:07 PM | J&K Swearing

printer

نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جناب عبداللہ اور ان کی وزارتی کونسل کو حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب آج سری نگر کے شیر کشمیر انٹر نیشنل کانونشن سینٹر میں ہوئی۔

حلف لینے والے نیشنل کانفرنس کے دوسرے رہنماؤں میں سریندر چودھری بھی شامل ہیں، جنھیں نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ سکینہ Itoo، جاوید رانا، جاوید ڈار اور ایک آزاد امیدوار ستیش شرما کو بھی وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور I.N.D.I.A بلاک کے دیگر رہنما حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے گذشتہ انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔x

وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر عمر عبداللہ کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے اپنی نیک خواہشارت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جناب عبداللہ عوام کی خدمت کے لیے اپنی بہترین کوششیں کریں گے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے جناب عبداللہ اور اُن کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں