October 16, 2024 9:51 PM

printer

نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے

نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جناب عبداللہ اور اُن کے کونسل کے وزراء کو حلف دلایا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سریندر چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ سکینہ Itoo، جاوید رانا، جاوید ڈار اور آزاد امیدوار ستیش شرما نے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے پر عمر عبداللہ کو مبارکباد دی ہے۔ آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے عوام کی خدمت کے تئیں اُن کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے جناب عبداللہ اور اُن کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں