نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا دن میں ساڑھے گیارہ بجے سری نگر کے، شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں، جناب عمر عبداللہ کے ساتھ ساتھ وزراء کی کونسل کو بھی حلف دلائیں گے۔
کانگریس صدر ملِکا ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور کے سی وینوگوپال، سماج وادی صدر اکھلیش یادو اور I-N-D-I-A بلاک کے دیگر رہنماؤں کے، حلف برداری کی اِس تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ حال ہی میں کرائے گئے انتخابات میں جناب عبد اللہ کی پارٹی نے 90 اسمبلی سیٹوں میں سے، 42 سیٹیں حاصل کی تھیں۔