نیشنل پیپلز پارٹی NPP نے، این برین سنگھ کی قیادت والی منی پور سرکار سے حمایت واپس لے لی ہے۔ NPP کے قومی صدر کونراڈ- کے- سنگما نے، BJP صدر جگت پرکاش نڈّا کو، NPP کے اِس فیصلے سے آگاہ کیا۔
NPP کے پاس گیارھویں منی پور قانون ساز اسمبلی میں سات ارکان ہیں اور وہ منی پور میں BJP کی قیادت والی سرکار کی حمایت کرتی ہے۔ BJP کے پاس 32 ارکان اسمبلی ہیں۔ فی الحال این برین سنگھ کی قیادت والی سرکار کو NPF، جے ڈی یو اور آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔کونراڈ کے سنگما کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ NPP کو، منی پور میں امن وقانون کی صورتحال پر تشویش ہے اور پچھلے کچھ دنوں میں، صورتحال اور بھی خراب ہوگئی ہے کیونکہ یہاں مزید جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
Site Admin | November 17, 2024 9:35 PM