August 28, 2024 10:12 AM

printer

نیشنل ٹاسک فورس، آج، منعقد ہونے والی میٹنگ میں، طبی پیشہ وَر افراد کی سلامتی کیلئے، فوری طور سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی، نیشنل ٹاسک فورس NTF کی، آج، ریاست کے چیف سکریٹریز اور پولیس کے ڈائرکٹرز جنرل کے ساتھ منعقد ہونے والی میٹنگ میں، طبی پیشہ وَر افراد کی سلامتی کیلئے، فوری طور سے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ کی مشترکہ قیادت مرکزی داخلہ سکریٹری اور مرکزی صحت سکریٹری ویڈیو کانفرنسنگ کے وسیلے سے کریں گے۔

ٹاسک فورس کی کَل پہلی میٹنگ میں طبی پیشہ وَر افراد کی سلامتی، حفاظت اور کام کاج کے حالات کی سفارشات کی گئی تھیں۔ یہ میٹنگ کَل کابینہ سکریٹری کی قیادت میں نئی دلّی میں منعقد کی گئی۔

سپریم کورٹ نے ٹاسک فورس کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی عبوری رپورٹ 3 ہفتے کے اندر-اندر، اور حتمی رپورٹ دو مہینے اندر-اندر داخل کردے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں