نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کا منفرد Base پہلی بار دس کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔ رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی تعداد چار کروڑ تک پہنچنے میں 25 سال لگے تھے اور ایسا مارچ 2021 میں ہوا تھا۔ اِس کے بعد اِس میں تیزی آئی اور ہر چھ سات مہینے میں ایک کروڑ کا اضافہ ہوتا گیا۔ پچھلی مرتبہ ایک کروڑ رجسٹرڈ سرمایہ کار صرف پانچ مہینے کی مدت میں اِس میں شامل ہوئے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے ایک اخباری بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔ اِس عرصے کے دوران روزانہ اوسطاً 50 ہزار سے لے کر 78 ہزار تک نئے سرمایہ کاروں کا رجسٹریشن ہوا۔
گزشتہ پانچ سال میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تین گُنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور ایسا Digitisation میں تیزی کے ساتھ ترقی، سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی بیداری، مالی شمولیت اور پائیدار مارکیٹ کی بدولت ہوا ہے۔