نیشنل اسٹاک ایکسچینج اور بامبے اسٹاک ایکسچینج آج شام سالانہ دیوالی Muhurat کاروبار کریں گے۔نئے کیلینڈ سال سموت دو ہزار اکیاسی کے آغاز کے موقع پر یہ خصوصی کاروبار ہوگا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نوٹیفکیشن کے مطابق کاروبار شروع ہونے سے پہلے کا Session شام پونے چھ بجے شروع ہوگا اور چھ بجے ختم ہوجائے گا۔ معمول کا مارکیٹ کاروبار شام چھ بجے سے سات بجے کے درمیان ہوگا۔
بھارتی شیئر بازار دیوالی کے دن Muhurat کاروبار کا اہتمام کرتے ہیں اور اکثر یہ تقریباً ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔ اِسے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے شُبھ وقت مانا جاتا ہے۔