October 13, 2024 9:39 PM

printer

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے آج کہا ہے کہ مہاراشٹر کے لوگ، سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے آج کہا ہے کہ مہاراشٹر کے لوگ، سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتیجے سے لوگوں کے جذبے کی عکاسی ہوگی۔ وہ ممبئی میں مہا وکاس آگھاڑی اتحاد کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ جناب پوار نے دعویٰ کیا کہ ریاستی انتظامیہ، جسے کبھی ملک کی بہترین انتظامیہ سمجھا جاتا تھا، Mahayuti حکومت کے تحت اُس کے حوصلے پست ہیں۔ مہاوکاس آگھاڑی اتحاد نے نظم و نسق کی صورتحال، خواتین کے تحفظ، بدعنوانی، منشیات کی لعنت، کسانوں کی خودکشی، پیپر لیک، بے روزگاری اور مہاراشٹر سے صنعتوں کو منتقل کیے جانے سمیت مختلف معاملوں پر برسراقتدار Mahayuti سرکار کی نکتہ چینی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں