ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 27, 2024 9:49 PM

printer

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار نے 20 نومبر کو ہونے والے، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے، چار امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ ریاستی صدر سُنیل تَتکرے نے، ممبئی میں آج ایک پریس کانفرنس میں اِن ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے ابھی 49 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔این سی پی- شرد چندر پوار کی فہرست، پارٹی کے ریاستی سربراہ جینت پاٹیل نے آج ممبئی میں جاری کی، جو 9 امیدواروں پر مشتمل ہے۔ اِس میں نئے اور پرانے دونوں طرح کے چہرے ہیں۔پارٹی نے ابھی تک 76 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں