August 6, 2024 9:52 PM

printer

نیرج چوپڑا نیزہ پھینکنے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں۔ پہلوان Vinesh Phogat پچاس کلو فری اسٹائل کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں

پیرس اولمپک 2024 میں بھارت کی کشتی کھلاڑی ونیش پھوگاٹ، یوکرین کی Oksana Livach کو خواتین کشتی کے 50 کلو گرام فری اسٹائل کے کوارٹر فائنل مقابلے میں سات-پانچ سے ہراکر سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہیں۔ آج رات ونیش کا مقابلہ کیوبا کی Yusneylis Guzman Loper یا لتھوانیا کی Gabija Dilyte سے ہوگا۔ یہ مقابلہ Cham -de-Mars Arean میں رات 10 بج کر 25 منٹ پر شروع ہوگا۔
نیرج چوپڑا نے بھالہ پھینکنے کے مقابلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 89 اعشاریہ 34 میٹر دور بھالہ پھینک کر فائنل میں جگہ بنالی ہے، جبکہ کشور Jena کوالیفیکیشن راؤنڈ میں گروپ۔اے میں 15 ویں مقام پر رہے۔
ہاکی میں ہرمن پریت کی قیادت میں بھارت نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں برطانیہ کے خلاف پہلے ہاف میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت کے گول کیپر بی آر سری جیش نے بہت اچھے گول بچائے جس کے بعد جرمنی کے خلاف بھی ان سے یہ امید لگائی جا رہے ہے۔ہرمن پریت نے اب تک سات گول کیے ہیں اور آگے بھی ان سے بہترین کھیل کی امید ہے۔
اولمپکس میں بھارت کی ہاکی ٹیم نے اب تک 12 تمغے جیتے ہیں، جن میں سونے کے 8، چاندی کا ایک اور کانسے کے تین تمغے شامل ہیں۔ اولمپکس میں بھارت، ہاکی کی سب سے بہترین ٹیم مانی جاتی ہے۔ بھارت نے آخری مرتبہ 44 سال قبل ماسکو اولمپک کا فائنل کھیلا تھا۔
بھارت اور جرمنی کے درمیان ہاکی کا سیمی فائنل مقابلہ آج رات ساڑھے 10 بجے Yves-du-Manoir اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹیبل ٹینس میں بھارت کی مردوں کی ٹیم، چین سے تین-صفر سے ہار کر راؤنڈ 16 سے باہر ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں