نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر BVR سبرامنیم نے آج کہا کہ سن 2030 تک بھارت اپنی معیشت کے حجم کو با آسانی دوگنا کرسکتا ہے۔ نئی دلّی میں ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سبرامینم نے بھارت کی معیشت کے 3 اعشاریہ 7 ٹریلین امریکی ڈالر کی مالیت پر پہنچنے کے ساتھ پانچویں سب سے بڑی معیشت ہونے کی طرف اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ 2047 تک بھارت دنیا کا نوجوانوں کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہوگا، جس کی فی captial آمدنی 20 ہزار امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی، آب و ہوا کی ٹیکنالوجی میں بھارت کو ایک رہنما کا رول ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
جناب سبرامینم نے کہا کہ اب آلودگی سے پاک معیشت کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے اور نیتی آیوگ 2047 تک کاربن کے اخراج کو خالص صفر تک لانے کیلئے راہ ہموار کرنے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ x