نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پول نے آج کہا ہے کہ بھارت کو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے شعبوں میں سب سے بڑا ٹیکنالوجی پیدا کرنے والا ملک بننے کا ہدف مقرر کرنا چاہئے۔ نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پول نے Medtech Mitra اقدام کا ذکر کیا جو ابھرتے ہوئے کاروباریوں اور اختراع کاروں کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم، اسٹارٹ اَپس کو انفرادی طور پر سہارا دینے کے ساتھ ساتھ ڈلیوری اور مارکیٹ تک رسائی میں پوری رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر پول نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے رول کو تمام شعبوں اور خاص طور پر زراعت اور صحت کے شعبوں میں تلاش کیا جانا چاہئے۔
Site Admin | October 1, 2024 9:39 PM