نیتی آیوگ نے e-FAST India پہل کے طور پر NITI GearShift Challenge شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس مہم کا مقصد اختراعی انداز کے تجارتی طور طریقوں کو فروغ دینا ہے تاکہ بھارت میں ایسے ٹرکوں کا استعمال شروع کیا جائے جن سے مضرِ صحت گیسوں کا اخراج بالکل نہیں ہوتا۔ اِس مہم سے ملک کے اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹا جاسکے گا۔
نیتی آیوگ نے طلبا، ٹرانسپورٹ آپریٹرس، ماہرین تعلیم اور محققین کو مدعو کیا ہے کہ وہ تجارت کے ایسے اختراعی طور طریقے تشکیل دیں جن سے الیکٹرک ٹرکوں کا استعمال شروع کرنے میں مالی، تکنیکی اور کارکردگی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔اِس پروگرام میں e-FAST India کی معلومات رکھنے والے شراکت دار، مالی ادارے اور صنعتی فورم حصے لے رہے ہیں۔NITI GearShift Challenge کا انعقاد IIM بینگلور، اسمارٹ Freight سینٹر انڈیا، WRI India اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔
نیتی آیوگ نے کہا کہ اِس مہم کے دو مرحلے ہوں گے۔ اُس نے بتایا کہ GearShift Challenge، بھارت میں سامان کے مستقل ٹرانسپورٹیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Site Admin | July 14, 2024 9:53 PM