ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 9:49 PM

printer

نیتی آیوگ نے ماہرین کے گروپ کی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے ”مستقبل میں عالمی وبا سے نمٹنے کی تیاری اور ایمرجنسی اقدامات، کارروائی کا ایک خاکہ“

نیتی آیوگ نے ماہرین کے گروپ کی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے ”مستقبل میں عالمی وبا سے نمٹنے کی تیاری اور ایمرجنسی اقدامات، کارروائی کا ایک خاکہ“ مذکورہ رپورٹ میں صحت عامہ کے تعلق سے مستقبل میں کسی بھی طرح کی ایمرجنسی صورتحال یا عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ایک خاکہ فراہم کرنے اور تیزی کے ساتھ مؤثر نظام قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
کووڈ-19 کے تجربے سے سبق حاصل کرتے ہوئے نیتی آیوگ نے ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا تھا تاکہ مستقبل میں عالمی وبا کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ایک خاکہ تیار کیا جاسکے۔ ماہرین کے گروپ نے کہا ہے کہ کسی وبا کے پھوٹ پڑنے کے پہلے 100 دن کے اندر اقدامات مؤثر بندوبست کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔
مذکورہ گروپ نے ایک عملی منصوبہ فراہم کیا ہے جس میں تیاری اور عملدرآمد کیلئے ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں اِس بارے میں تفصیل پیش کی گئی ہے کہ ایک مربوط اور منظم نظام کے ذریعے کس طرح کسی عالمی وبا پر نظر رکھی جاسکتی ہے اور کس طرح جانچ اور علاج معالجہ کیا جاسکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں