July 4, 2024 9:26 PM

printer

نیتی آیوگ نے صحت، تغذیے، زراعت، سماجی ترقی اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’Sampoornata ابھیان‘ کا آغاز کیا ہے

نیتی آیوگ نے صحت، تغذیے، زراعت، سماجی ترقی اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’Sampoornata ابھیان‘ کا آغاز کیا ہے۔ یہ ملک گیر مہم امنگوں والے 500 بلاکوں اور 112 ضلعوں میں سماجی شعبے کے 12 اہم اِشاریوں میں 100 فیصد مقصد کے حصول کیلئے شروع کی گئی ہے۔یہ جامع مہم اِس سال ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت ضلع اور بلاک عہدیدار، عوام کے منتخبہ نمائندوں کے ہمراہ بیداری کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے، جن میں گرام سبھائیں، نُکّڑ ناٹک، پاشٹک آہار میلہ، صحت سے متعلق کیمپ، نمائش، پوسٹر تیار کرنا اور نظموں کے مقابلے شامل ہیں۔ اِن میں بارہ موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ پروگرام امنگوں والے سبھی متعلقہ ضلعوں اور بلاکوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں