نیتی آیوگ نے ریاستوں اور ریاست کی عوامی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ درجے کی معیاری تعلیم کے دائرہ کار میں توسیع سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سُمن بیری، CEO بی وی آر سبرامنیم اور رُکن ڈاکٹر ونود کمار نے نئی دلّی میں کل اسے جاری کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب بیری نے امید ظاہر کی کہ اس رپورٹ میں تجویز کردہ سفارشات کو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی وزارتوں کی جانب سے ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے IITs جیسے ملک کے اداروں اور ریاستی عوامی یونیورسٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اعلیٰ معیار کو اپنانے کی کوشش کریں۔نیتی آیوگ کے CEO بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد، سال 2035 تک اعلیٰ تعلیم کے نظام میں اندراج کو دو گنا کرتے ہوئے 9 کروڑ طلباء تک لے جانا ہے۔ جناب سبرامنیم نے مزید کہا کہ نیتی آیوگ کی جانب سے تیار کردہ یہ اہم رپورٹ، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ مل کر بھارت کے اعلیٰ تعلیم کے منظر نامے میں خاطر خواہ تبدیلی لائے گی۔×
Site Admin | February 11, 2025 10:29 AM
نیتی آیوگ نے ریاستوں اور ریاست کی عوامی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ درجے کی معیاری تعلیم کے دائرہ کار میں توسیع سے متعلق رپورٹ جاری کی
