نیتی آیوگ اور دانشورانہ املاک سے متعلق عالمی تنظیم نے آج نئی دلی میں عالمی خطہ جنوب کے ملکوں کے لیے اختراع، کاروبار اور دانشورانہ املاک سے متعلق مشترکہ پروگرام تیار کرنے کے لیے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اِس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ نیتی آیوگ کے اٹل اختراع مشن اور WIPO کے درمیان شراکت داری ایک اہم قدم ہے اور اِس سے اِس سمت میں ترقی کرنے والے ملکوں کے لیے بھارت کے بہترین اختراعی ماڈل کو بروئے کار لایا جاسکے گا۔
Site Admin | July 22, 2024 3:12 PM