نیتی آیوگ، کل نئی دلّی میں methanol سے متعلق دو روزہ سیمنار اور نمائش 2024 کا انعقاد کرے گا۔ اِس تقریب کا اہتمام امریکہ کے methanol ادارے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ اِس میں پروجیکٹوں کی پیش رفت، مصنوعات، methanol کی پیداوار سے متعلق تحقیق و ترقی کے اقدامات، اُس کے استعمال اور دنیا بھر میں اس سے وابستہ تکنیکی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اِس سیمنار کا اصل مقصد دنیا میں توانائی کی منتقلی کے حوالے سے methanol کے رول اور گرین شپنگ میں کاربن کے کم سے کم اخراج والے ایندھن کے طور پر methanol کے فروغ کو نمایاں کرنا ہے۔
نئی دلّی میں اِس تقریب سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے ایک رکن ڈاکٹر وی کے Saraswat نے کہا کہ methanol ایک ایسا بھر پور ایندھن ہے، جسے بائیو ماس، کوئلے اور قابل تجدید ذرائع سمیت وسیع تر اندرون ملک اشیاء سے تیار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیر زمین ایندھن سے بہت کم خرچ والا ایندھن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں صاف ستھری توانائی کی منتقلی کے معاملے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔ x