نیتاجی سبھا چندر بوس کی وراثت کو اعزاز دینے کے لیے اُن کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج پراکرم دِوس 2025 منایا جارہا ہے۔ ثقافت کی وزارت کی جانب سے اوڈیشہ کے کٹک میں تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو نیتاجی کی جائے پیدائش ہے۔
حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں پراکرم دوس کا ذکر کیا تھا اور نیتاجی سبھاش چندر کے تعاون کو یاد کیا تھا۔ سبھاش بابو کو ایک نظریہ ساز رہنما قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا تھا کہ حوصلہ نیتاجی میں رچا بسا تھا۔ انھوں نے ملک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جس حد تک ممکن ہو نیتاجی کے بارے میں پڑھیں اور ان کی زندگی سے تحریک حاصل کریں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس تقریب کا افتتاح اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی کریں گے۔
ایک رپورٹ
V/C Adarsh
اِس موقع پر کئی معزز شخصیات نیتاجی کو خراجِ عقیدت پیش کریں گی اور اُس مکان پر قومی پرچم لہرایا جائے گا جہاں نیتاجی پیدا ہوئے تھے، جسے اب سبھاش چندر بوس کی یاد میں مخصوص میوزیم بنا دیا گیا ہے۔
Barabati فورٹ میں پراکرم دِوس تقریب، وزیراعظم نریندر مودی کے ایک ویڈیو پیغام سے شروع ہوگی جس میں نیتاجی کی زندگی پر مرکوز ایک کتاب، تصویر اور آرکائیو نمائش کو دکھایا جائے گا اور اِس میں اُن کے بے مثال سفر سے متعلق خطوط اور دستاویزات، نایاب تصویروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔
اِس پروگرام میں نیتاجی کی وراثت کو اعزاز دیتے ہوئے ثقافتی کارکردگی کو پیش کیا جائے گا اور اوڈیشہ کی مالامال روایت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے دوران نیتاجی کی زندگی پر مبنی فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔