ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 2:33 PM

printer

نہائے کھائے کی رسم کے ساتھ چھٹھ کا تہوار شروع ہوگیا ہے

بہار میں چار روزہ چھٹھ پوجا ”نہائے کھائے“ رسم کے ساتھ آج شروع ہوگئی۔ سوریہ دیوتا کی پوجا کا یہ فیسٹیول 8 نومبر کو ختم ہوگا۔چھٹھ تہوار کے پہلے دن آج عقیدتمند مختلف دریاؤں اور تالابوں میں مقدس اشنان اور سوریہ دیوتا کی پوجا کر رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ لوگ پرساد کی شکل میں Arwa چاول، چنے کی دال اور ہرے گھیے کی سبزی کھائیں گے۔ کَل Kharna کی رسم انجام دی جائے گی۔ اس کے بعد چھتیس گھنٹے کا ایک مشکل ورت شروع ہوگا، جس میں عقیدتمند پانی بھی نہیں پئیں گے۔ بڑی تعداد میں عقیدت مند گنگا، کوسی، گنڈک، باگمتی اور دیگر دریاؤں کے کناروں پر جمع ہو رہے ہیں۔بڑی تعداد میں عقیدتمند مشہور مندروں میں پہنچ رہے ہیں جن میں اورنگ آباد میں DEO، پٹنہ میں Olark Sun Temple، نالندہ ضلعے میں Ongaridham Sun Temple، جیسے مشہور مندر شامل ہیں۔ یہ تمام سوریہ مندر بہار کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھی بڑی تعداد میں عقیدتمندوں کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں۔سورج غروب ہونے پر پہلی آراگیہ یا چڑھاوا سات نومبر کو پیش کیا جائے گا۔8 نومبر کو عقیدتمند پانی میں کھڑے ہوکر طلوع آفتاب کے وقت دوسری اور آخری آراگیہ پیش کریں گے اور اس کے ساتھ ہی چھٹھ پوجا کی یہ تقریب ختم ہوگی۔عقیدتمند گنگا،گنڈک، کوسی، سون، کملا بلان اور بہار کے دیگر دریاؤں کے کناروں پر چھٹھ پوجا کریں گے۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے چھٹھ پوجا کے موقع پر عقیدتمندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں