جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے نوجوانوں نے ”Kashur Riwaaj“ ثقافتی میلے میں دس ہزار نوجوان خواتین کی طرف سے پیش کیے جانے والے اب تک کے سب سے بڑے کشمیری لوک رقص کے لیے عالمی ریکارڈ فورم میں اپنا نام درج کروا کر ایک عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا کشمیری لوک رقص تھا۔ 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک بڑے پروگرام کا انعقاد چنار کور کے Dagger ڈویژن نے بارہمولہ کی ضلع انتظامیہ اور اندرانی بالن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا تھا جس کا انعقاد روایتی رقص، موسیقی، خطاطی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے کشمیر کی درخشان روایات کو اجاگر کرنے کی غرض سے پروفیسر شوکت علی انڈور اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا۔
Site Admin | August 11, 2024 10:47 AM