August 5, 2024 9:22 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اور مواصلات کے وزیر جوترآدتیہ سندھیا نے آج نئی دلّی میں 33 ویں اولمپکس پیرس 2024 کو مناتے ہوئے، مشترکہ طور پر ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کیا

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اور مواصلات کے وزیر جوترآدتیہ سندھیا نے آج نئی دلّی میں 33 ویں اولمپکس پیرس 2024 کو مناتے ہوئے، مشترکہ طور پر ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ کا اجراء، کھیل کود کے تئیں بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ قومی فخر اور کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزائی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود ایک صحت مند قوم کی پرورش کرتا ہے، جو دولت اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے نیز یہ انفرادی فٹنیس اور قومی پیمانے پر صحت و تندرستی، دونوں کو فروغ دیتے ہے۔
ڈاکٹر منڈاویا نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی اصل توجہ اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کھلاڑیوں پر مرکوز رہی ہے کہ اُنہیں تمام ضروری مدد حاصل ہو اور کامیابی کیلئے انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔ ابتدائی سطح سے کھیل کود کو فروغ دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کئے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویا نے کھیلو انڈیا کے کیرتی پروگرام اور ٹاپس پروگرام کا ذکر کیا، جس میں کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی پیمانے پر مہارت حاصل کرنے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی ہیں۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ 33 ویں اولمپکس 2024 کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنا، تاریخی کھیل کود کی وراثت کے تئیں بھارت کا خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کھیل کود اور کھیل کود کا بنیادی ڈھانچہ آج آخری مرحلے میں پہنچ رہا ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ حال ہی میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے سَرَو جوت سنگھ، سابق کرکٹ کھلاڑی آکاش چوپڑا اور Steeplechase کھلاڑی سُدھا سنگھ اور اسکول کے بچوں سمیت کھیل کے شعبے کی سرکردہ شخصیات نے اِس تقریب میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں