ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2024 9:23 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دلّی میں COP9 بیورو کی دوسری باضابطہ میٹنگ اور Doping کے خلاف یونیسکو بین الاقوامی کنوینشن کے تحت فنڈس کی منظوری دینے والی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کی صدارت کی

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دلّی میں COP9 بیورو کی دوسری باضابطہ میٹنگ اور Doping کے خلاف یونیسکو بین الاقوامی کنوینشن کے تحت فنڈس کی منظوری دینے والی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کی صدارت کی۔ اِن دو روزہ اعلیٰ سطحی میٹنگوں کا مقصد Doping کے خلاف جدوجہد میں عالمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر مانڈویا نے Doping کے خلاف عالمی کاوشوں میں سرکردہ کردار ادا کرنے کے بھارت کے عزم کو اجاگر کیا۔ انھوں نے مستقبل کی نسلوں کیلئے کھیل کود کی یکجہتی کو تحفظ فراہم کرنے میں بین الاقوامی تعاون کے حساس کردار پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں