August 24, 2024 9:45 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے 29 اگست کو کھیلوں کا قومی دن منانے کیلئے ملک گیر سطح پر کھیلوں میں شمولیت پر زور دیا ہے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے 29 اگست کو کھیلوں کا قومی دن منانے کیلئے ملک گیر سطح پر کھیلوں میں شمولیت پر زور دیا ہے۔ جناب مانڈویا نے بھارت کو ایک صحتمند ملک بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کا ذکر کیا۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم کی ’فٹ انڈیا‘ تحریک کو آگے لے جانے کی اہمیت کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کیا کہ اپنی صحت کو برقرار رکھنا اور سرگرم رہنا ہر بھارتی شہری کی ذمے داری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کا قومی دن نہ صرف ہمارے کھیلوں کے سرکردہ کھلاڑیوں کو اعزاز بخشنے کا موقع ہے بلکہ یہ دن اِس بات کی بھی یاددہانی کراتا ہے کہ کس طرح کھیل ایک متوازن اور صحتمند زندگی کو برقرار رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں