July 18, 2024 9:51 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نئی دلّی میں کَل حکومت کے کھیلو انڈیا ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی شناخت KIRTI اسکیم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نئی دلّی میں کَل حکومت کے کھیلو انڈیا ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی شناخت KIRTI اسکیم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ وزارت نے بتایا کہ KIRTI کا مقصد جدید ICT آلات اور عالمگیر سطح پر بہترین عمل آوریوں کے مطابق صلاحیتوں کی شناخت کا مربوط نظام تیار کرنا ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ اِس اسکیم کا مقصد زمینی سطح پر صلاحیتوں کی شناخت کے عمل کو ایک واحد پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ اِس پروجیکٹ کے تحت تمام ریاستوں کا دورہ کرکے 2024-25 میں 20 لاکھ افراد کے جائزے کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
اِس سے قبل، KIRTI کا پہلا مرحلہ اِس برس 12 مارچ کو چنڈی گڑھ میں شروع کیا گیا تھا۔ اِس مرحلے میں 70 مراکز پر تین لاکھ 62 ہزار 683 رجسٹریشن ہوئے تھے۔
خواہشمند کھلاڑیوں کا جائزہ 11 مختلف کھیلوں کے شعبوں میں لیا گیا تھا۔ یہ شعبے ہیں: تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، مکّے بازی، فٹ بال، ہاکی، کبڈی، کھوکھوڈ، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور کشتی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں