ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2024 2:23 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر من سکھ مانڈویا نے نئی دلی میں، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شناخت کی کھیلو انڈیا پہل کیرتی کا افتتاح کیا ہے

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا آج نئی دلی میں حکومت کی کھیلو انڈیا  پہل کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔وزارت نے کہاہے کہ Kirti کی شروعات، جدید ICT آلات اور عالمی سطح پر بہترین طورطریقوں پر مبنی جامع طور پر ہنر کی شناخت کئے جانے کی خاطر طریقہ کار تیار کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس پہل کا مقصد ایک واحد پلیٹ فارم پر زمینی سطح پر ہنر کی شناخت کئے جانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اس میں شامل سبھی ریاستوں میں 2024-25 میں 20 لاکھ افراد کا جائزہ لینا ہے۔ اس سے قبل  اس سال 12 مارچ کو چنڈی گڑھ میں Kirti کے پہلے مرحلے کا آغاز کیاگیاتھا، اِس میں 70 مراکز پر تین لاکھ 62 ہزار 683 اندراج کرائے گے تھے۔ کھیل کے 11 زمروں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا جائزہ لیاگیاتھا، اِن میں تیراندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹبال، ہاکی، کبڈی، کھوکھو، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور کُشتی شامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں