ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:48 AM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے جاری وِکست بھارت کوئز چیلنج میں شرکت کی تاریخ کو بڑھانے کا اعلان کیا

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے، جاری وِکست بھارت کوئز چیلنج میں شرکت کی تاریخ کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ نوجوان اب وِکست بھارت کوئز چیلنج میں اس ماہ کی 10 تاریخ تک شرکت کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے شرکت کی آخری تاریخ 5 دسمبر تھی۔ کوئز میں حصہ لینے کے لیے نوجوان مائی بھارت پلیٹ فارم پر جا سکتے ہیں۔ وِکست بھارت کوئز چیلنج 15 سے 29 سال کی عمر کے تمام نوجوانوں کے لیے کھلا ہے، جو وِکست بھارت کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ملک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ اس شاندار موقع کا فائدہ اُٹھائیں اور اپنی بات لوگوں تک پہنچائیں۔
جیتنے والے شرکاء اگلے برس 11 اور 12 جنوری کو نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے وِکست بھارت کے لیے اپنا نظریہ اور خیالات پیش کریں گے۔
پچھلے مہینے ڈاکٹر مانڈویا نے نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 کو وِکست بھارت یَنگ لیڈرس ڈائیلاگ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور نوجوانوں کو وِکست بھارت کوئز چیلنج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں