نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ایک مشترکہ کثیر ایجنسی کوشش کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ آج نئی دلّی میں بھارتی فوج کے آرمی ایکسپورٹ کنکلیو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے یہ بات کہی۔ انھوں نے بھارت کے کھیلوں کے ایکوسسٹم کے تئیں بھارتی فوج کی نمایاں کارکردگی کی ستائش کی۔ انھوں نے اولمپک میں کامیابی کیلئے ایک جامع خاکہ کی تیاری پر بھی تبادلہئ خیال کیا جس میں قلیل مدتی پانچ سالہ منصوبہ اور طویل مدتی 25 سالہ حکمت عملی شامل ہے تاکہ زمینی سطح سے اعلیٰ سطح تک صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے۔
کنکلیو میں عالمی سطح پر بھارت کی امنگوں کو بڑھانے کیلئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، بھارتی فوج، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا اور دوسرے اہم شراکت داروں کے ساتھ تال میل والی حکمت عملی تیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
راجستھان کے نوجوانوں کے امور کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اور فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دِویدی بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
Site Admin | September 30, 2024 9:35 PM