September 8, 2024 3:28 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت، دوہزار تیس میں یوتھ اولمپکس اور دو ہزار چھتیس میں سَمَر اولمپکس کی میزبانی کرنے کیلئے اپنا دعویٰ پیش کرے گا

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ بھارت، 2030 میں یوتھ اولمپکس اور 2036 میں Summer اولمپکس کی میزبانی کرنے سے متعلق اپنا دعویٰ پیش کرے گا۔ آج نئی دلّی میں ایشیا جنرل اسمبلی کی 44 ویں اولمپک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے کھیلوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرکے تقریباً 47 کروڑ ڈالرز کردیا ہے، جبکہ 2014-15 میں یہ بجٹ تقریباً 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بقدر تھا۔ اس کی وجہ سے ملک نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغے اور ایشیائی پیرا گیمس میں 111 تمغے حاصل کئے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں