ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 2:43 PM

printer

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت رَکشا نِکھل کھڑسے نے آج نئی دہلی میں ای اسپورٹس کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت رَکشا نِکھل کھڑسے نے آج نئی دہلی میں ای اسپورٹس کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ای اسپورٹس کو ایک ابھرتے ہوئے شعبے کے طور پر اجاگر کیا اور اس کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں کھیلوں کی مضبوط ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کھیل کود کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ، بھارت میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں طور پر آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کانکلیو سے وزارت کھیل کو کھیلوں کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ کانکلیو بھارت کو ڈیجیٹل کھیلوں کے انقلاب میں سب سے آگے بنانے پر مرکوز ہے اور مسابقتی گیمنگ کے اس نئے دور کو قبول کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عالمی قیادت کے لیے راہ کی تشکیل کے موضوع پر منعقدہ یہ کانکلیو ای-اسپورٹس کو آتم نربھر بھارت میں ضم کرنے کے طور طریقے تلاش کرے گا، جس سے بھارت کو گیمنگ ایکو سسٹم میں عالمی سطح پر ایک بڑے کھلاڑی کی حیثیت حاصل ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں