نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی جانب سے تین روزہ وکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ آج نئی دلی میں شروع ہوگی۔ روایتی یوتھ پارلیمنٹ کی طرح یہ تقریب، سیاست اور عوامی پالیسی سے نوجوان افراد کوجوڑنے کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ کووڈ 19 کے بعد سے پہلی مرتبہ سبھی 300 ضلع ڈسٹرکٹ نوڈل راؤنڈس کا ذاتی طور پر اہتمام کیا گیا تھا اور ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 75 ہزار سے زیادہ نوجوانوں نے My Bharat Portal کے ذریعے اپنی ویڈیو، Entries داخل کیں۔
کامیاب ضلع اور ریاستی راؤنڈس کے بعد ہر ریاست اور مرکز زیر انتظام علاقے کے چوٹی کے تین امیدواروں کو یعنی کُل108 امیدواروں کو قومی سطح پر شرکت کے لیے چنا گیا ہے۔ شرکاء ایک ملک ایک الیکشن اور وکست بھارت پر وقفہئ سوال سمیت اعلیٰ سطح کے مباحثے اور سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔ شرکاء لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے تاکہ وہ حکمرانی کے عمل کے بارے میں واقف ہو سکیں۔x