نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے Sports Awards 2024 کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ ایوارڈ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے کیلئے ہرسال دیئے جاتے ہیں۔ میجردھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کھیلوں کے میدان میں شاندار اور ممتاز کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کودیا جاتاہے۔ لائف ٹائم ارجن ایوارڈ کھیلوں کے فروغ میں تاحیات شراکت کیلئے دیا جائے گا۔
درونا چاریہ ایوارڈ باوقار بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے میں تمغہ جیتنے والے کوچیز کو دیا جاتاہے۔ ایوارڈ کیلئے اہل کھلاڑیوں، کوچیز اور اداروں کی جانب سے درخواستیں 14نومبر تک آن لائن پورٹل dbtyas-sports.gov.inپر بھیجی جاسکتی ہیں۔