بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج رات حلف لے گی۔ فوج کے سربراہ جنرل وقار الزماں نے کَل میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جنرل وقار الزماں نے امید ظاہر کی کہ تین سے چار روز کے دوران ملک میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے جرائم میں ملوث افراد کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسی دوران فوج نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کوئی شخص تخریب کاری سرگرمیوں، تشدد یا موت کی دھمکیوں کا سامنا کرتا ہے تو وہ نزدیکی فوجی کیمپ سے رابطہ کریں۔