نمو بھارت ٹرین، جسے ریپڈ ٹرین بھی کہا جاتا ہے اور جس کا عرصے سے انتظار تھا، نے آج ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے ساتھ میرٹھ ساؤتھ اور غازی آباد کے درمیان اپنا کام کاج شروع کر دیا ہے۔ ٹرین نے آج دوپہر تقریباً 2 بجے میرٹھ ساؤتھ اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کیا اور صاحب آباد اسٹیشن تک 42 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 32 منٹ میں طے کیا۔ اِس 8 کلو میٹر کے اضافی سیکشن کے ساتھ کُل 42 کلو میٹر پر محیط دلّی-غازی آباد- میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم، RRTS کوریڈور، اب پوری طرح کام کر رہا ہے۔ یہ کوریڈور غازی آباد کے صاحب آباد سے میرٹھ-ساؤتھ تک 9 اسٹیشنوں کا احاطہ کرتا ہے۔ نمو بھارت ٹرینیں صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ تک پورے سیکشن پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گی۔
صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ ریلوے اسٹیشن تک کے سفر کا کرایہ معیاری کوچ میں 110 روپے سے لے کر premium کلاس کوچ کیلئے 220 روپے تک ہے۔
Site Admin | August 18, 2024 9:41 PM