ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 2:42 PM

printer

نشانے بازی میں، پیرو میں جاری ISSF جونیئر عالمی چمپئن شپ کے چوتھے دن بھارت نے سونے کے مزید پانچ تمغے جیت لیے ہیں

نشانے بازی میں بھارت نے پیرو کے شہر Lima میں جاری ISSF جونیئر عالمی چمپئن شپ کے چوتھے دن سونے کے مزید 5 تمغے جیتے۔ Divanshi نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے اٹلی کی Cristina Magnani کو فائنل میں 2 پوائنٹس سے شکست دی۔ فرانس کی Heloise Fourre تیسرے مقام پر رہیں۔ Divanshi کے لیے سونے کا یہ دوسرا تمغہ ہے، کیونکہ انہوں نے جونیئر خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں بھارت کی Tejaswini اور Vibhuti Bhatia کے ساتھ مشترکہ طور پر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

سرکردہ نشانے باز Mukesh Nelavalli بھارت کیلئے ایک اور اسٹار بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے سونے کے مزید دو تمغے جیتے، جس کے بعد اِس چمپئن شپ میں انہوں نے اب تک کُل 3 تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے 585 کے اسکور کے ساتھ جونیئر مردوں کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ وہ اپنے ہم وطن کھلاڑی سورج شرما سے 2پوائنٹ آگے رہے، جنہوں نے اِس مقابلے میں بھارت کے لیے چاندی کا پہلا تمغہ جیتا۔ ٹیم مقابلے میں مکیش Nelavalli، سورج شرما اور Pradhyumn Singh نے سونے کا تمغہ جیتا۔

بھارت نے جونیئر مردوں کے 50 میٹر رائفل ٹیم مقابلے میں سونے کا اپنا پانچواں تمغہ جیتا۔ اس ٹیم میں شامل Shourya Saini، Vedant Nitin Waghmare اور Parikshit Singh Brar نے مشترکہ طور پر ایک ہزار 753 پوائنٹس حاصل کئے۔

ISSF جونیئر عالمی چمپئن شپ میں بھارت سونے کے 10، چاندی کا ایک اور کانسے کے 3 تمغوں سمیت کُل 14 تمغے جیت کر سرفہرست ہے۔ امریکہ دوسرے مقام پر، جبکہ اٹلی تیسرے مقام پر ہے۔ یہ چمپئن شپ، جس میں رائفل، پسٹل اور شاٹ گن مقابلے شامل ہیں، اِس مہینے کی 6 تاریخ کو ختم ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں