محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دلی میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ اپنے عہدے کا کام کاج سنبھالنے کے بعد اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر اِس وزارت کی ذمے داری نبھانے کا موقع دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں دلی اظہارِ تشکر کیا۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے بھی آج اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ اِس موقع پر جناب گڈکری نے مودی سرکار کی تیسری مدت کار میں ایک بار پھر وزارت کی ذمے داری دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔×