August 13, 2024 2:38 PM

printer

نرملاسیتارمن نے بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اختراعی اور سائنسی سوچ کے ساتھ ساتھ فوری حل تلاش کرنے پر زور دیا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اختراعی اور سائنسی سوچ کے ساتھ ساتھ فوری حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ وہ آج بھوپال کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ IISER کی گیارہویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی  موجود تھے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ سائنسی تعلیم اور تحقیق کو معاشرے کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ قابل تجدید توانائی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ ایسی بیٹریاں اور وسائل تیار کریں جو توانائی کو ذخیرہ کرسکیں۔ محترمہ سیتارمن نے اعلیٰ اور ترقی یافتہ کیمسٹری کے ذریعہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر مبنی ٹکنالوجی، قدرتی گرین ہائیڈروجن مشن، تحقیق اور 5G ٹکنالوجی کیلئے بجٹ میں اضافہ کرنے سمیت حکومت کی متعدد کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف مربوط کوششوں کے ذریعہ ہی ہم ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کیمپس، بھوپال میں نئی تعلیمی عمارت اور لیکچرہال کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں