بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سیلاب سے متاثرہ تین لاکھ 21 ہزار کنبوں کے بینک کھاتوں میں 225 کروڑ روپے سے زیادہ سیدھے منتقل کئے ہیں۔ ریاستی سرکار نے سیلاب سے راحت کی اپنی نئی اسکیم کے تحت سیلاب سے متاثرہ کنبوں کو سات سات ہزار روپے دیئے ہیں، جبکہ اِس سے پہلے ہر کنبے کو چھ چھ ہزار روپے دیئے جارہے تھے۔
Site Admin | October 11, 2024 3:20 PM