June 27, 2024 10:55 AM

printer

ناگالینڈ میں کَل شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے تحت 3 میونسپلٹی اور 21 ٹاؤن کونسل کیلئے ووٹ ڈالے گئے

ناگالینڈ میں کَل شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے تحت 3 میونسپلٹی اور 21 ٹاؤن کونسل کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ 83 فیصد سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ چند پولنگ مراکز کو چھوڑ کر مجموعی طور پر پولنگ پُرامن رہی۔ خواتین کیلئے 33 فیصد ریزرویشن کے ساتھ ریاست میں یہ پہلا میونسپل انتخاب ہے۔ 214 وارڈوں کیلئے 420 پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالے گئے۔ کُل523  امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 29 جون کو کی جائے گی۔ ناگالینڈ ریاست میں شہری، مقامی بلدیاتی اداروں کے انتخابات تاریخی ہیں۔ یہاں 20 سال کے وقفے کے بعد انتخابات ہورہے ہیں۔ 33 فیصد نشستیں خواتین کیلئے مختص ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں