ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 10:08 PM

printer

ناگالینڈ حکومت نے عنقریب ہونے والے 25 ویں ہارن بِل فیسٹول میں ویلس کو شراکت دار ملک کے طور پر منتخب کرتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں

ناگالینڈ حکومت نے عنقریب ہونے والے 25 ویں ہارن بِل فیسٹول میں wales کو شراکت دار ملک کے طور پر منتخب کرتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ Nei Phiu Rio، نے جو Wales کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آج Cardiff میں Welsh حکومت، برٹش کونسل اور Wales آرٹس انٹرنیشنل کے نمائندوں کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کا اعلان کیا۔ جناب Rio نے کہا کہ سال بھر چلنے والے بھارت میں ویلس 2024 جشن کا عظیم الشان اختتام، شراکت داری کے معاہدے کے ساتھ ہوگا۔  انھوں نے امید ظاہر کی کہ شراکت داری سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور عوام سے عوام کے رابطے میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا ہوں گے۔

دورے کے دوران جناب Rio کے ہمراں ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ٹیم نے Cardiff میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے Royal Welsh کالج آف میوزک اینڈ ڈرامہ اور اسکول آف اسپورٹ اینڈ سائنس کا بھی دورہ کیا اور ناگالینڈ کے طلباء کے ان یونیورسٹیوں میں مختلف کورسیز میں داخلوں نیز wales میں ناگالینڈ کے فنکاروں کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔

اس دوران بھارت کے لئے برٹش کونسل کی ڈائریکٹر محترمہ Alison Barrett نے شراکت داری کے سمجھوتے اور خیالات و تجربات کے باہمی تبادلے کے موقع فراہم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں