August 22, 2024 9:39 PM

printer

ناگالینڈ حکومت نے ریاست میں مکمل شراب بندی سے متعلق قانون، NLTP ایکٹ 1989 پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ناگالینڈ حکومت نے ریاست میں مکمل شراب بندی سے متعلق قانون، NLTP ایکٹ 1989 پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت کچھ شعبوں سے پابندی کو جزوی طور پر ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ کوہیما کے ناگالینڈ سول سکریٹیریٹ میں آج منعقدہ کابینی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ حکومتی ترجمان KG Kenye نے NLTP قانون پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا جس پر اس کے تین دہائی قبل اطلاق کے بعد سے نظرثانی نہیں کی گئی۔ حکومت ترجمان نے کہا کہ انضباطی نظام کے نہ ہونے سے خفیہ طور پر شراب بیچنے والوں کو چھوٹ مل گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ناقص اور ممکنہ طور پر نقصاندہ شراب اسمگل کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں