ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 2:41 PM

printer

ناگالینڈ آج اپنا یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے

ناگالینڈ آج اپنا 62 واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ 1963 میں آج کے ہی دن ناگالینڈ بھارت کی 16ویں ریاست بنا تھا۔ اِس موقع پر آج کوہیما میں ناگالینڈ سول سکریٹریٹ پلازہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ Neiphiu Rio نے اِس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ناگالینڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ خوبصورت ریاست ناگالینڈ، قدرتی نباتات سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ دلیری اور شجاعت کی بھی سرزمین ہے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ ناگالینڈ کی قدرتی خوبصورتی، شاندار ثقافت اور فطرت کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی واقعی اپنی طرف کھینچتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ناگالینڈ کو اُس کی شاندار ثقافت اور ریاست کے عوام کے منفرد جذبے کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ناگا کلچر فرض کی ادائیگی اور رحمدِلی کیلئے جانا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں