August 25, 2024 10:08 PM

printer

ناسا کے دو خلا نورد، سنیتا ولیمس اور Barry Wilmore، فروری 2025 میں SpaceX کے ذریعے کرہئ ارض پر واپس آئیں گے

ناسا کے دو خلا نورد، سنیتا ولیمس اور Barry Wilmore، فروری 2025 میں SpaceX کے ذریعے  کرہئ ارض پر واپس آئیں گے۔ اصل میں تو یہ لوگ 8 دن کے مشن پر تھے، لیکن انہیں تقریباً 8 مہینے خلا میں ہی گزارنے پڑیں گے، کیونکہ اِن کے، بوئنگ اسٹار لائنر طیارے میں کچھ خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں۔

خلا نورد سنیتا ولیمس اور بَیری وِلمور کو، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر، کچھ نادیدہ حالات کے سبب اپنی مقررہ مدّت سے زیادہ عرصے تک رُکنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے اِس مشن کے بارے میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ SpaceX کے مشن کے تحت، خصوصی طور پر ترمیم شدہ Crew Dragon خلائی طیارے کو، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔ یہ طیارہ، لائف سپورٹ نظام اور دیگر خاصیتوں سے لیس ہے، جن کے سبب، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ خلا نورد کرہئ ارض پر واپس آتے ہوئے محفوظ رہیں۔ ناسا کے منتظم بِل نیلسن نے، SpaceX کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ مشن اب 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بھیجا جائے گا۔ اس خبر سے خلا سے وابستہ افراد اور خلا نوردوں کے کنبوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں