August 25, 2024 9:43 AM

printer

ناسا کے دو خلاباز سنیتا وِلیمس اوربیری وِلمور اسپیس ایکس کے ساتھ فروری 2025 میں زمین پر لوٹ آئیں گے۔

NASA کے دو خلا باز، سنیتا ولیمز اور Barry Wilmor، اسپیس X کے ساتھ فروری 2025 میں زمین پر واپس آئیں گے۔ وہ اصل میں آٹھ دن کے مشن پر خلا میں گئے تھے لیکن اب وہ اپنے بوئنگ اسٹار لائنر خلائی جہاز کے مسائل کی وجہ سے تقریباً آٹھ ماہ مدار میں گزاریں گے۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار لائنر، عملے کے بغیر زمین پر واپس آئے گا۔

خلائی جہاز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS کے سفر کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں ہیلیم لیگس اور تھرسٹرس کی خرابی شامل ہے۔ بوئنگ اور اسپیس ایکس کو ناسا کی جانب سے کمرشیل خلائی پروازوں کے لیے بلین ڈالر کے معاہدوں سے نوازا گیا تھا۔ بوئنگ اور ناسا کے انجینئرس، اسٹار لائنرس کے ساتھ تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے مستقل کام کر رہے ہیں اور خلا بازوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تجربات کر رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں