ناسا کے خلا باز سُنیتا ولیمس اور Butch Wilmore رات دیر گئے زمین پر لوٹ آئے ہیں۔ اُن کی واپسی SpaceX Crew Dragon اسپیس کرافٹ سے ہوئی ہے۔ اُن کا SpeceX کیپسول خلیجِ میکسیکو میں اُترا۔ ولیمس اور Wilmore دونوں خلا باز پچھلے سال جون سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پھنسے ہوئے تھے۔
SpeceX Crew-9 کی واپسی کے ساتھ ہی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ISS عملے کا روٹیشن مشن، اختتام کو پہنچا، جس میں ناسا کے Nick Hague اور روسی خلا باز Aleksandr Gorbunov بھی شامل تھے۔
یہ بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کا پہلا مشن تھا، جس میں تکنیکی خرابی کے بعد اِن خلا بازوں کی زمین کی واپسی کے لیے حالات ناسازگار ہو گئے تھے۔×